بھرم ساگر 12 جون (ایس او نیوز) کرناٹک کے ضلع چتردرگا کے نزدیک نیشنل ہائی وے8 4 پر وِجاپور گیٹ کے قریب فارچیونر کار اور لاری کے درمیان خوفناک سڑک حادثہ میں ایک تین ماہ کی بچی سمیت تین لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پیر کی صبح قریب 7:30 بجے پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور کے رہائشی تمام لوگ کار پرسوار گوا کے سفر کے بعد واپس بنگلور جارہے تھے۔
بنگلور ایچ ایس آر. لے آؤٹ کے ذاکر احمد (60)، تبسم (28) اور تین ماہ کی بچی حیات فاطمہ جاں بحق ہوگئے۔ نازیہ، عمران خان، شعیب احمد، تبریز احمد اور صبا کو شدید زخمی حالت میں چتردرگا ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کار، جو گوا سے بنگلور جا رہی تھی، ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہوگئی اور آگے سے چلتی ہوئی لاری سے جا ٹکرائی۔
بھرم ساگر پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔